ہاکی ورلڈ کپ کیلئے میزبانی کا فیصلہ جون میں ہو گا

   

سوئٹزرلینڈ۔7 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) آئندہ ہاکی ورلڈ کپ کے میزبان کا فیصلہ رواں برس جون میں متوقع ہے۔آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اسپین، ملائیشیا ، جرمنی اور ہند نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے 6 ممالک کی آنے والی بڈز کا جائزہ لینا شروع کر دیاہے، حتمی فیصلہ ایگزیکٹیو بورڈ کریگا،حالیہ ورلڈ کپ ہاکی کے مقابلے ہند کے شہر بھوبنیشور میں ہوئے تھے، آئندہ ورلڈ کپ میں ہند ایک بارپھر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اسپین، ملائیشیا اور جرمنی کی ہاکی فیڈریشن کے ساتھ بڈز میں شامل ہے۔ہند نے مینز یا ویمنز ایونٹ کیلئے 13 سے 29 جنوری 2023 کی ونڈو پیش کی ہے، اس میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ترجیح ملنے کا امکان ہے، ہند 3مرتبہ مینز ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی کرچکا ہے۔علاوہ ازیں اسپین، جرمنی اور ملائیشیا نے یکم سے 17 جولائی 2022 کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔