نئی دہلی ۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) میں ہاکی اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا۔ کھلاڑیوں ہاکی اسٹکس سے ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئے۔ نہروکپ فائنل میں پنجاب پولیس اور پنجاب نیشنل بینک کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، میچ کے دوران کھلاڑیوں میں گرما گرم بحث ہوئی جو فری اسٹائل ریسلنگ میں تبدیل ہوگئی۔ لڑائی کچھ دیر چلی لیکن کوئی کھلاڑی زخمی نہیں ہوا۔ بعد میں دونوں ٹیموں نے فی کس 8 کھلاڑیوں سے میچ مکمل کیا۔