ہتک عزت معاملہ: نواب ملک کا عدالت میں جواب

   

Ferty9 Clinic

ممبئی : مہاراشٹر اکے کابینہ وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر نواب ملک نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ریجنل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے والد دھیان دیو وانکھیڈے کی طرف سے دائر ہتک عزت معاملے میں ان کے (نواب ملک کے ) خلاف لگائے گئے الزامات کی مخالفت کی ہے ۔ملک نے جج مادھو جے جامدار کی سنگل وکیشن بنچ کی پیر کی ہدایت کے مطابق جوابی حلف نامہ دائرکیا۔ ملک نے اپنے جواب میں کہاکہ دھیان دیو وانکھیڈے یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ میرا بیان کس طرح ہتک آمیز،بدنام کرنے والا یا توہین آمیز تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہتک عزت کا مقدمہ اورکچھ نہیں بلکہ ان کے بیٹے کے غیرقانونی کاموں کو کورکرنے کی کوشش ہے ۔