ہتھیاروں پر کنٹرول کیلئے امریکہ ۔ روس اشتراک ضروری :ناٹو

   

واشنگٹن ۔ 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس ناٹو کا خیال ہے کہ امریکہ اور روس کے ساتھ چین کو بھی عالمی سطح پر ہتھیاروں کی روک تھام کی سمت میں مل کر کام کرنا چاہئے ۔ نیٹو کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل میرسیا جیونا نے ہڈسن انسٹی ٹیوٹ میں یہ بات کہی ۔ مسٹر جیونا نے کہ آپ تب تک عالمی سطح کی توقع نہیں کر سکتے جب تک کہ اپنی عالمی ذمہ داریوں کو نہ نبھائیں ۔ لہذا ہم سمجھتے ہیں کہ چین کو اب عالمی سطح پر ہتھیاروں پر کنٹرول کیلئے امریکہ و روس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔