آندھراپردیش میں ’’ گھر گھر حکومت ‘‘پروگرام عوام کیلئے ایک تحفہ ، کڑپہ میں ڈپٹی چیف منسٹر امجد باشاہ کا دورہ
کڑپہ : نائب وزیر اعلی اے پی امجد باشاہ نے آج حکومت کے پروگرام گھر گھر حکومت کے تحت کڑپہ شہر کے 38 ویں ڈیویژن میں پیدل دورہ کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مئیر کڑپہ سریش بابو انچارج یارڈ S.B احمد باشاہ اور مقامی کارپوریٹر اور قائدین بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر امجد باشاہ نے اس علاقے میں گھر گھر جاکر عوام سے حکومت کی فلاحی اسکیمات سے متعلق تفصیلات کئے اور کہا کہ حکومت کی فلاحی اور ترقیاتی اسکیموں سے ہر ایک مستحق خاندا نکو استفادہ حاصل کرنا چاہئے ۔ اگر کوئی مستحق فرد ان فلاحی اسکیمات کے ثمرات سے محروم ہے تو نمائندگی کرنے پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ حکومت کے نمائندے عوام سے راست رابطہ میں رہیں اور عوام کی ضرورت کو پورا کرنے کے اقدامات کئے جائیں ۔ یہ پروگرام وزیر اعلی اے پی ، وائی ایس جگن موہن ریڈی کی جانب سے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔ ساری ریاست میں عوامی نمائندے گھر گھر جاکر فرداً فرداً عوام سے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کرکے ان کی یکسوئی کرتے ہیں ۔ عوام حکومت کی کارکردگی سے کافی خوش ہیں ۔ حکومت کی فلاحی اسکیمیات اما وڈی وائی ایس ار پنچنی کانوکا وائی ایس آرچیوتا ، وائی ایس آر آسرا ، وائی ایس آر آروگیا شری ، واہانا مترا ، وائی ایس آر ودیا دیوینا اور ہر غریب خاندان کو مکان کو یقینی بنانے کیلئے یہ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر عوام نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور اپنے مسائل سے واقف کروایا جس پر انہوں نے ان مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا ۔امجد پاشاہ نے کہا کہ یہ حکومت عوام کی حکومت ہے جو مذہب فرقہ اور پارٹی وابستگی سے ہٹ کر ہر مستحق کو ترقی اور فلاحی اسکیمتا کے ثمرات پنہونچانے کو یقینی بناتی ہے ۔ سارے ملک میں اپنی نوعیت کے منفرد پروگرام ہے ۔ یہ گھر گھر حکومت گذشتہ 3 برسوں میں انتخابات کے موقع پر عوام کو دئے گئے تمام تیقنات کو پورا کیا گیا ہے ۔ یہ اعزاز وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کو جاتا ہے ۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ حکومت کی فلاحی اسکیمات کے ثمرات تقریباً ہر خاندان کو ملے ہیں ۔ اس پروگرام میں ان کے ہمرا ڈپٹی کمشنر بلدی کارپوریشن کڑپہ رمنا ریڈی 38 ویں ڈیویژن کے کارپوریٹر مقبول پاشاہ کے عوہ بڑی تعداد میں وائی ایس آر پارٹی قائدین نے حصہ لیا ۔