ہر غریب کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھنا کے سی آر کا خواب

   

سرسلہ میں ڈبل بیڈروم مکانات کی افتتاحی تقریب سے ریاستی وزراء کے ٹی آر اور پرشانت ریڈی کا خطاب

گمبھی راو پیٹ : کے سی آر حکومت غریبوں کی حکومت ہے، ہر غریب کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھنا کے سی آر کا خواب ہے اسی مشن کو لیکر کے سی آر حکومت نے بے گھر غریب مستحق افراد کو مکانات کی فراہمی کا منصوبہ بناکر اسے عملی جامہ پہناتے ہوئے ڈبل مکانات کی تعمیر کا بیڑا اُٹھایا ، یہ بات ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہی۔ انھوں نے ریاستی وزیر عمارات و شوراع وی پریشانت ریڈی کے ہمراہ اپنے اسمبلی حلقہ سرسلہ کے بوپا پور۔ راچرلہ گولہ پلی۔اور یلاریڈی پیٹ کا دورہ کیاجہاں وہ زائد تین سو ڈبل بیڈروم مکانات کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر میں غریبوں کے لئے لاکھوں کی تعداد میں ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کیے گئے ہیںحکومت غریبوں کے لئے بغیر کسی قیمت کے ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کر رہی ہے۔ہم مکانات کو شفاف طریقے سے تقسیم کررہے ہیں۔ تلنگانہ حکومت کا مقصد غریبوں کے محلہ میں خوشی دیکھنا ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی ریاستی حکومت اس طرح کے ڈبل بیڈروم مکانات بناکر نہیں دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ واحد ریاست ہے جہاں کے غریبوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات فراہم کیے جا رہے ہیں ۔ وزیر موصوف کے ٹی آر نے کہا کہ ہم تمام اہل افراد کو جلد ہی نئے راشن کارڈز اور آسرا پنشن جاری کریں گے ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کو ریاستی وزیر عمارت و شوراع ویمولا پرشانت ریڈی نے بھی مخاطب کرتے ہوے ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے انجام دیئے جانے والے ترقیاتی کام بالخصوص ڈبل بیڈ روم مکانات کی فراہمی کا بھی تذکرہ کیا اور کہاکہ حکومت دیہی ترقی کے لیے منفرد اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے تو دوسری طرف کے ٹی آر تلنگانہ میں آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دے رہے ہیں ۔ پریشانت ریڈی نے سرسلہ کی عوام کو خوش قسمت قرار دیا اور کہا کہ انہیں ایک قابل اور حرکیاتی قاید کے ٹی آر کی نمائندگی حاصل ہے اس موقع پر ریاستی منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر بوئن پلی ونود کمار،راجیہ سبھا رکن سنتوش کمار۔ ٹیسکوآب چیرمین رویندر راوکے علاوہ ٹی آگییا، وینکٹ ریڈی، محمد احمد، چاند پاشاہ اور دیگر موجود تھے۔