چنور۔ ضلع کلکٹر بھارتی ہولیکری نے چنور کا دورہ کرتے ہوئے طبی مراکز میں بلدیہ آفس میں دی جارہی ہے کہ کورونا ویکسین کے پروگرام کا معائنہ کیا۔ ضلع کلکٹر منچریال بھارتی ہولیکری نے اطباء کو مختلف ہدایات و مشوروں سے نوازا اور کہا کہ مواضعات اور شہری علاقوں میں ہر فرد کو کوویڈ ویکسین دیا جائے جن مواضعات میں ویکسین کی کم افراد نے خوراک لی ہے ان علاقوں میں اول ویکسین کے مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے اور ضلع کلکٹر نے کہا کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو کوویڈ ویکسین لینا چاہیئے اور جو لوگ ویکسین لے چکے ہیں اپنے پڑوسیوں کو بھی لینے کے لئے ہمت افزائی کریں۔ ضلع کلکٹر نے چنور منی ٹینک بنڈ اور روڈ کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا ۔ تمام حالات سے واقفیت حاصل کی ۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین ارچنا رام لعل ، وائس چیرمین محمد نواز الدین، بلدیہ کمشنر خواجہ معین الدین اور دوسرے موجود تھے۔
