پداپلی میں کلاری پایٹو شو کی ستائش، صفائی انتظامات اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ
پداپلی ۔/11ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہر لڑکی کو تربیت ذاتی دفاع سے متعلق تربیت حاصل کرنی چاہیئے۔ریاستی گورنر سوندرا راجن نے یہ بات کہی۔پداپلی میں گورنر کا ریاستی وزیر بہبود سری کوپولا ایشور، ضلع کلکٹر سری دیوا سینا ‘ ضلع پریشد چیرمین پوٹا مدھو،راما گنڈم ایم ایل اے کوروکنٹی چندرکے ہمراہ استقبال کیا۔ ضلع پداپلی میں عمل پیرا سوچھتا سے متعلق کاموں کا ریاستی گورنر نے جائزہ لیا۔ اس ضمن میں انھوں نے بروز چہارشنبہ راما گنڈم کے ضلع پریشد ہائی اسکول میں لڑکیوں کیلئے خود حفاظتی کے تحت منعقدہ کلاری پایٹو شو کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی گورنر نے کہا کہ خود خفاظتی تربیت ہماری زندگی کے لئے کافی اہم ہے۔ہماری دماغی و جسمانی صحت مندی کے لئے کلاری پایٹو تربیت مفید ہے۔پداپلی ضلع میں 15 ہزار لڑکیوں کو خود حفاظتی تربیت کے تحت کیرلا سے 30 افراد کو 45 روزہ کلاری پایٹو تربیت کے لئے مدعو کرنے پر ریاستی گورنر نے ضلع کلکٹر کی ستائش کی۔ بعد ازاں ضلعی جنگلاتی عہدیدار کے زیر اہتمام سڑک پر شجر کاری کے تحت ریاستی گورنر نے بسنت نگر کو جانے والی قومی شاہراہ کے دونوں جانب لگائے گئے پودوں کا معائنہ کیا۔انھوں نے بھی شجر کاری میں حصہ لیا۔ پھر انھوں نے بسنت نگر میں سوشکتی مہیلا سنگم کے ذریعہ قائم کردہ کپڑے کے تھیلیوں کے مراکز کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد انھوں نے شانتی نگر میں مقیم سبلا سانیٹری مرکز کا معائنہ کیا۔ اور سوچھتا سے متعلق عمل پیرا کاموں کا معائنہ کرنے کے لئے انھوں نے پداپلی منڈل کے کاسولا پلی موضع کا دورہ کیا۔ ریاستی گورنر کی اس موضع پر آمد پر گاؤں کے لوگوں نے مسرت کا اظہار کیا۔ بونالو’ بتکماں اور دیگر پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موضع میں پنچ سوتروں کی مکمل عمل آوری کے لئے انھوں نے ضلع کلکٹر کی ستا ئش کی۔ مزید انھوں نے کہا کہ کاسولا پلی موضع ملک کے لئے ایک مثالی موضع ہے۔ اس موضع میں صفائی و ستھرائی کے تحت ہر ممکنہ کوشش کی گئی ہے۔ اس موضع میں عوام کے اشتراک سے صفائی سے متعلق تمام امور کی سو فیصد عمل آوری پر ریاستی گورنر نے اس موضع کے سرپنچ اور تمام عوامی نمائندوں کی کاوشوں کو سراہا۔ اور کہا کہ اسی جذبہ کے ساتھ ماحول کی حفاظت کے تحت ہر کوئی اپنی ذمہ داری قبول کرے۔ بعد ازاں کالیشورم پراجکٹ کے تحت دھرما رم منڈل کے پیاکیج 6 کے نیچے تعمیر شدہ نندی پمپ ہاؤز کا گورنر نے معائنہ کیا اور کہا کہ کسانوں کو آبپاشی کی بہتر سہولت کے لئے کالیشورم ایک حیرت انگیز آبپاشی منصوبہ ہے۔اس دورہ پداپلی میں ضلع جوائنٹ کلکٹر وناجا دیوی، ضلع انچارج ڈی آر او کے، نرسمہا مورتی، پداپلی آرڈی او اوپیندر ریڈی ، اعلی عہدیداران، متعلقہ عہدیداران، عوامی نمائندے اور پولیس عملہ موجودتھے۔