پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے ایک روز قبل اتوار کو کل جماعتی اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے کل جماعتی اجلاس میں کہا کہ اپوزیشن کی تجویز اہم ہے۔ بحث بہت اہمیت رکھتی ہے اور ایک معنی خیز اور صحت مند گفتگو ہونی چاہئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ قواعد کے مطابق ہر معاملے پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہاد جوشی نے اجلاس کے بعد بتایا کہ مانسون کے اجلاس کے پیش نظر ایوان کی 33 جماعتوں کے رہنماؤں نے اجلاس میں حصہ لیا تھا اور اس میں مجموعی طور پر 40 سے زیادہ رہنما شریک تھے۔