حیدرآباد۔یکم ڈسمبر (سیاست نیوز) سنت نبویؐ کے مطابق ہر مسلمان کیلئے راستہ کے حقوق ادا کرنا ضروری ہے کیونکہ حدیث شریف 5648 میں امام مسلم ؒ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے راستہ کے حقوق ادا کرنے کے بارے میں یوں فرمایا ہے : ’’نگاہ نیچے رکھیں، تکلیف دہ چیز کا راستہ سے ہٹانا، سلام کا جواب دینا، اچھائی کی تلقین کرنا اور برائی سے روکنا چاہئے‘‘۔ اس حدیث مبارکہ کی روشنی میں ہر مسلم کیلئے ضروری ہے کہ اس سنت پر عمل کریں۔