ہر موضع کو ترقی کی سمت گامزن کیا جائے گا

   

یلاریڈی رکن اسمبلی کا لنگم پیٹ میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

یلاریڈی : ہر موضع کو ترقی دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر سریند نے منڈل لنگم پیٹ کے بولکم پیٹ ، سواتی پلی مواضعات میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر انھوں نے مزید بتایا کہ دو کروڑ 68 لاکھ روپئے سے سجن پلی ، بولکم پیٹ میں بی ٹی روڈ کی تعمیرات کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ بڑی ندی پر برج کی تعمیرات کیلئے تین کروڑ 32 لاکھ روپئے بھی منظور کردیئے گئے ہیںاور 20 لاکھ روپئے سے بولکم پیٹ میں سی سی روڈ کی تعمیرات کی جارہی ہے ۔ اسی طرح منڈل لنگم پیٹ کے مختلف مواضعات میں سی سی روڈ کی تعمیرات کیلئے چار کروڑ 25 لاکھ روپئے منظور کردیئے گئے ہیں بعد ازاں رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے منڈل کے بولکم پیٹ ، کناپور ، کومٹ پلی ، پوتاتی پلی مواضعات میں اور سواتی پلی علاقہ میں غریب مستحق خاندانوں کو شادی مبارک اور کلیان لکشمی چیکس تقسیم کئے ۔ انھوں نے 21 لاکھ دو ہزار 436 روپئے کے جملہ چیکس کے ساتھ خواتین میں ذاتی خرچ سے فی کس ایک ساڑی بھی تقسیم کی ۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر محترمہ غریب النساء بیگم ، زیڈ پی ٹی سی شریمتی سری لتا ، اے ایم سی نائب صدر نرہری ، منڈل پریشد نائب صدر وٹھل ریڈی ، پی اے سی ایس چیرمین دیویندر ریڈی اور بولکم پیٹ ، پوتائی پلی ، ایم پی ٹی سی مختلف مواضعات کے سرپنچ ٹی آر ایس قائدین و ارکان کثرت سے موجود تھے ۔