گنیش تہوار کو پرامن منانے کی اپیل ، ضلع ایس پی کی پریس کانفرنس
عادل آباد۔ /28 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سری گنیش تہوار کو پرامن طور پر منانے کی خواتین ضلعی عوام سے کرتے ہوئے ضلع عادل آباد ایس پی مسٹر اودے کمار ریڈی نے اجتماعی طور پر سری گنیش مورتیاں بٹھانے والے افراد کو اس کی تفصیلات پولیس کی جانب سے جاری کردی۔ پورٹل میں آن لائن کرنے کو لازمی قرار دیا تاکہ سری گنیش مورتیوں کی غرض تاریخ سے پولیس کو واقفیت حاصل ہوسکے۔ پولیس بندوبست کرنے میں آسانی ہو۔ ہر گنیش پنڈال کے پاس کم از کم دو عدد CCTV کیمرہ لگانے کی پنڈال کمیٹی کو ذمہ داری دلائی گئی۔ گنیش پنڈال کے علاوہ سری گنیش نمرجن کے موقع پر ڈی جے ساؤنڈ استعمال کرنے کو ممنوع قرار دیتے ہوئے صرف دو عدد اسپیکر استعمال کرنے کی خواہش کی گئی جبکہ ڈی جے ساؤنڈ استعمال کرنے کی صورت میں اشیاء کو ضبط کرنے کے علاوہ اس سے متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی انتباہ دیا گیا۔ ضلع ایس پی مسٹر اودے کمار ریڈی مستقر عادل آباد کے ہیڈکوارٹرس میڈیا سے مخاطب تھے۔ اس موقع پر انہوں نے متحدہ ضلع عادل آباد میں چھتیس گڑھ سے ماوسٹوں کے حمل و نقل کو محسوس کرتے ہوئے گھنے جنگلاتی علاقہ اور شعبہ مواضعات میں پولیس کی طلائی گردی میں اضافہ کرنے کی بات کرتے ہوئے مقامی افراد کو ماوسٹوں سے اپنے روابط کو برخواست کرنے کا مشورہ دیا۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی مسٹر سرینواس راؤ ڈی ایس پی مسٹر رویندر بھی موجود تھے۔