ہر گھر ترنگا مہم کے تحت پوسٹ آفسیس میں قومی ترنگا دستیاب

   

Ferty9 Clinic

آن لائن بکنگ کی گنجائش موجود
حیدرآباد۔/2 اگسٹ،( سیاست نیوز) اسسٹنٹ ڈائرکٹر حیدرآباد ریجن سی ایچ رام کرشنا کے مطابق پوسٹل ڈپارٹمنٹ تلنگانہ نے ہر گھر ترنگا مہم کے تحت آن لائن اور پوسٹ آفسیس کے ذریعہ قومی ترنگا خریدی کیلئے دستیاب رہے گا۔ آزادی کا امرت مہااُتسو تقاریب کے تحت شہریوں میں حب الوطنی کے جذبہ کو فروغ دینے اور یوم آزادی کے موقع پر مکانات پر پرچم لہرانے کو پروان چڑھانے کے مقصد سے یہ مہم شروع کی گئی۔ قومی پرچم ریاست کے 33 اضلاع میں واقع 6214 پوسٹ آفسیس میں دستیاب رہیں گے۔ 28×30 انچ سائز کا قومی پرچم رعایتی شرح پر 25 روپئے میں دستیاب رہے گا۔ ای ۔ پوسٹ آفس پورٹل کے ذریعہ آن لائن قومی پرچم حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یکم اگسٹ سے فروخت کا آغاز ہوچکا ہے اور 12 اگسٹ تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ عوام آن لائن 5 قومی پرچم حاصل کرسکتے ہیں اور کسی ایکسٹرا چارجس کے بغیر 13 اگسٹ تک ڈیلیوری متعلقہ پتہ پر کردی جائے گی۔ پوسٹل اسٹاف عوام کو فلیگ کوڈ کے بارے میں واقف کرائیں گے اور دیہاتوں، اسکول، کالجس، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر یہ مہم چلائی جائے گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال ہر گھر ترنگا مہم کے تحت حیدرآباد ریجن کے 5117 پوسٹ آفسیس کے ذریعہ 10171 قومی پرچم فروخت کئے گئے۔ آن لائن کے ذریعہ 4637 پرچم فروخت ہوئے تھے۔ بائیں بازو انتہا پسندی سے متاثرہ 486 پوسٹ آفسیس میں 4151 پرچم فروخت ہوئے تھے۔