نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے توسط سے ہرش مندر کے خلاف سپریم کورٹ میں حلفنامہ داخل کیا ہے۔ ان کے خلاف تحقیرعدالت کی کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ اور اس کے ججس کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کئے تھے۔ ہرش مندر نے بی جے پی قائدین انوراگ ٹھاکر، کپل مشرا اور پرویش مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے۔ اس درخواست کے بعد دہلی پولیس نے ان کی تقریر کو تحقیر عدالت کی تعریف میں آنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کارروائی کا حلفنامہ داخل کیا ہے۔