نئی دہلی۔ مرکزی صحت و خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے سابق ہندوستانی کپتان اور کرکٹ بورڈ آف انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی لمبی عمر کی دعا کی۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹویٹ کیا کہ سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کو سالگرہ مبارک ہو جنہوں نے کرکٹ کو ایک نئی سمت دی ہے ۔ آپ کا ہنر مند اور جارحانہ انداز ہمیشہ نئی نسل کے کھلاڑیوں کے لئے متاثر کن ہوگا۔ آپ لمبی زندگی بسر کریں اور ہمیشہ صحتمند اور خوش رہیں۔