بھینسہ : بھینسہ ڈپٹی فاریسٹ رینج آفیسر محمد عرفان الدین نے بتایاکہ کوبیر منڈل کے مواضعات وائی لنگی اور ساؤلی کے جنگلات میں خرگوشوں کو پکڑنے کیلئے سریش چوہان متوطن نندا(مہاراشٹرا) اور تلسی رام بھوسلے متوطن بل تروڑا منڈل تانور و دیگر نے جال بچھایا جسمیں ایک کالا ہرن ،ایک جنگلی مینڈھی اور مور پھنس گیا جبکہ مور کی موت واقع ہوگئی جسے منتقل کرنے کے دوران کسی نے کوبیر پولیس کو اطلاع دی جس پر کوبیر سب انسپکٹر پربھاکر ریڈی نے مذکورہ خاطیوں کو پکڑ کر پوچھ تاچھ کرنے پر اس معاملہ میں انکے مزید تین ساتھیوں کا پتہ چلا جوفرار ہے کوبیر پولیس نے مذکورہ خاطیوں اور جانوروں کو محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا جنھیں بھینسہ ڈپٹی فاریسٹ رینج دفتر پر ہی رکھکر محکمہ حیوانات کے ڈاکٹر کو طلب کرتے ہوئے کالا ہرن اور جنگلی مینڈھی کو طبی امداد فراہم کی گئی لیکن جنگلی مینڈھی کی حالت کافی نازک ہے۔ اس واقعہ کے دو خاطیوں سریش چوہان اور تلسی رام بھوسلے کے خلاف کاروئی کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں پیش کردیا گیا۔