ہرگھرمیں خوشحالی ‘اندرما راج کی حکمت عملی

   

سنگاریڈی میںفلاحی اسکیموںکاآغاز‘ریاستی وزیرڈی نرسمہاکاخطاب
سنگا ریڈی 26 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اندراما راج کی حکمت کے تحت ہر گھر میں خوشحالی لانے کے مقصد کے ساتھ ریاست میں نئی اسکیموں کا نفاذ کیا جا رہا ہے ۔ دامودر راج نرسمہا ریاستی وزیر برائے طبی اور صحت نے ان خیالات کااظہار کیا۔ ضلع سنگا ریڈی کے پلکل منڈل نیریڈی گنٹا، ایسوجپیٹ، اندول منڈل میں چار نئی فلاحی اسکیموں کا آغاز کیا تمام افراد کو فلاحی اسکیمیں فراہم کیا جائے گا ‘ سنگور فصل کی نہروں کی سمنٹ لائننگ کا کام جلد ہوگا 168 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہوگا ریاستی وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست میں فلاحی ترقیاتی اسکیموں کو نافذ کررہی ہے ریاستی حکومت نے اندرما مکانات ریتو بھروسہ، راشن کارڈوں کی تقسیم، اور اندراما آتمیہ بھروسہ پروگراموں کا آغاز پلکل منڈل کے ایسوجی پیٹ اور اندول منڈل کے نیراڈی گنٹہ میں وزیر دامودر راج نرسمہا نے کیا ضلع کلکٹر وی کرانتی کے ہمراہ دو جلسوں سے خطاب کیا چیف منسٹر کا پیغام پیش کیا بعد ازاں وزیر اور ضلع کلکٹر نے متعلقہ دیہات میں استفادہ کنندگان کو متعلقہ اسکیموں کی منظوری کے دستاویزات حوالے کیے۔ وزیر نے کہا کہ اسوجی پیٹ میں 123 استفادہ کنندگان کو اندراما مکانات دیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ 1992 میں جب وہ ایم ایل اے تھے، اسوجی پیٹ میں 200 ایکڑ زمین غریب خاندانوں میں تقسیم کی گئی تھی، اور ماضی میں نیراڈی گنٹہ میں 250 اندرما مکانات دیے گئے ۔