ہریانہ میں الیکشن سے عین قبل جے جے پی کو جھٹکہ

   

چندی گڑھ:ہریانہ میں اسمبلی انتخاب کا اعلان ہوتے ہی جن نایک جنتا پارٹی (جے جے پی) کو یکے بعد دیگرے کئی جھٹکے لگ گئے ہین۔ ٹوہانا سیٹ سے رکن اسمبلی دیویندر ببلی نے آج پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ وہ جے جے پی کے چوتھے رکن اسمبلی ہیں جنھوں نے استعفیٰ دیا ہے۔ اس سے قبل انوپ دھانک، رام کرن کالا اور ایشور سنگھ پارٹی سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔