ہریانہ میں شام 6 بجے تک 65 فیصد ووٹنگ

   

ونیش پھوگاٹ کے حلقہ میں ووٹنگ کے دوران ہنگامہ

چنڈی گڑھ: ہریانہ اسمبلی کے لیے آج ایک ہی مرحلہ میں 90 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے ۔ شام 6 بجے تک 65 فیصد رائے دہی کی اطلاع ملی ہے ۔ عوام بڑھ چڑھ کر ووٹنگ میں حصہ لیا ۔ اصل مقابلہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہے ۔ ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے آج ووٹ ڈالے گئے۔ بولنگ بوتھوں پر لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں ۔ یہاں انتخابی میدان میں بی جے پی ، کانگریس، عام آدمی پارٹی سے لے کر جے جے پی اور انڈین نیشنل لوک دل کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔ ووٹنگ کے درمیان جولانا اسمبلی سیٹ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔جولانہ اسمبلی سیٹ کے ایک پولنگ بوتھ پر ہنگامہ آرائی کا ویڈیو وائرل ہو ا ہے۔ الزام ہے کہ یہاں بوتھ پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔ بی جے پی امیدوار کیپٹن یوگیش بیراگی موقع پر پہنچے تھے۔ اس کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم بعد میں صورتحال معمول پر آگئی۔