چنڈی گڑھ: انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے جنرل سکریٹری ابھے سنگھ چوٹالہ نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ ہریانہ میں کانگریس یا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نہیں بننے والی ہے اور آئی این ایل ڈی-بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اتحاد ’کنگ‘کا کردار ادا کرے گا۔یہاں جاری ایک بیان میں چوٹالہ نے کہا کہ انتخابی نتائج آئی این ایل ڈی۔بہوجن سماج پارٹی اتحاد کے حق میں ہوں گے ، ہریانہ میں بی جے پی اور کانگریس کو مکمل اکثریت نہیں ملے گی اور ہم اقتدار کی تشکیل میں ‘کنگ’ کا کردار ادا کریں گے ۔