ہریانہ کی بی جے پی حکومت نے اماموں کی تنخواہ میں 50 فیصدکا کیا اضافہ

   

چندی گڑھ: ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹر نے ریاست بھر میں موجود مساجد کے اماموں کی تنخواہ میں پچاس فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے، نیز ہرسالہ ان کی ماہانہ تنخواہ میں 5 فیصد اضافہ بھی ہوتا رہے گا۔ ہریانہ وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر ذاکر حسین نے کہا کہ اماموں کو اب 14000 سے 16000 روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اماموں کی تنخواہ میں 5 فیصد سالانہ اضافے کا بندوبست ہندوستان میں پہلے کہیں نہیں کیا گیا۔ ہریانہ وقف بورڈ نے اس کے لیے وزیراعلی منوہر لال کھٹر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ذرائع کے مطابق منعقدہ پروقار تقریب میں پہلی بار ہریانہ کے وزیر اعلیٰ وقف بورڈ کے اماموں سے بات چیت کر رہے تھے۔ ائمہ کی تنظیم نے کہا ہے کہ تنخواہوں میں خوش آئند قدم ہے۔اس سے ہریانہ کی مختلف مساجد میں کام کرنے والے کم از کم 800 امام مستفید ہوں گے۔خیال رہے کہ اماموں کو ہریانہ وقف بورڈ کی طرف سے تنخواہ دی جاتی ہے