میوات: ہریانہ کے نوح میں تشدد کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے 13 روز بعد ضلع کے مختلف علاقوں میں بند انٹرنیٹ سروس کو پھر شروع کردیا گیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر مانیٹرنگ جاری رہے گی۔ کسی بھی قسم کی متنازعہ پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 31 جولائی کو نوح میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد اسکول اور کالج بھی بند کردیئے گئے تھے۔ جسے بعد میں صورتحال بہتر ہونے کے بعد کھول دیا گیا۔