ہریتا ہارم پروگرام کے تحت شجرکاری

   

بانسواڑہ : بانسواڑہ حلقہ کے موضعات بہراپور ، کشٹاپور ، چنچولی ،رعتو نگر اور بیرکور میں 6مرحلہ کے تحت ہریتا ہارم پروگرام کو بڑے پیمانے اور جوش و خروش کے ساتھ شجرکاری عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر متحدہ ضلع نظام آباد ڈی سی سی بی چیرمین پوچارام بھاسکر ریڈی نے مہمان خصوصی شجرکاری میں حصہ لیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ریاست تلنگانہ چیف منسٹر کی ہدایت پر تلنگانہ میں ہریتا ہارم پروگرام کے ذریعہ کروڑوں پودوں کو لگاتے ہوئے شجرکاری عمل میں لائی جارہی ہے ۔ اس طرح سے ہم سب کو اس کا تعاون کرنا ضروری ہے ، ہر گھر میں اور مقام پر صرف پودے ہی پودے لگائے جائیں ۔ اس موقع پر ضلع صدر رعیتو بندھو انجی ریڈی ، ایم پی پی رگھو ، زیڈ پی ٹی سی سروپا سرینواس ، ڈی ستیش ، اپا راؤ منڈل پارٹی صدر وریشم موجود تھے ۔