سدی پیٹ۔ ہریتا ہرم پودوں کو نقصان پہنچانے والی ہنمنتو راما ایجنسی پر دس ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔ تفصیلات کے بموجب جمعرات کی شام ہاوزنگ بورڈ کالونی سدی پیٹ میں سی سی روڈ کو تعمیر کرنے والی ایجنسی ہنمنتو راما ایجنسی نے کالونی ہذا میں کنکر و سمنٹ ڈالا جہاں ہریتا ہرم کے تحت لگائے گئے پودے موجود تھے جو کافی بڑے تھے۔ علاوہ اس کے ریڈی میکس مشین چلائی گئی جس کے سبب پودوں کو کافی نقصان ہوا۔ اطلاع ملتے ہی صدر نشین بلدیہ منجولا راج نرسو، کمشنر بلدیہ ڈاکٹر کے وی رمنا چاری کے احکام کے پیش نظر ہریتا ہرم عہدیدار ایلیا نے اس ایجنسی پر 10 ہزار کا بھاری جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر سدی پیٹ میں لگائے گئے پودوں کو اگر کوئی نقصان پہنچاتا ہے تو اس پر حکومت جرمانہ عائد کرے گی خواہ کوئی بھی فرد یا کمپنی ہو۔