ہریتاہارم پروگرام میںشجرکاری ہر فرد کی سماجی ذمہ داری

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر میں چھٹویں مرحلہ کے شجرکاری پروگرام کے موقع پر ضلع کلکٹرکا عہدیداروں کے ساتھ اجلاس

کریمنگر : شجرکاری ہر فرد کی سماجی ذمہ داری، ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا کا بیان کتہ پلی منڈل چنتہ کنٹہ دیہات میں چھٹویں ہریتا ہارم پروگرام کے تحت منعقد کئے گئے اجلاس میں ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا نے ضلع عہدیدار برائے دیہی ترقی وینکٹیشورراؤ ، ضلع عہدیدار برائے جنگلات آشا کے ہمراہ شجرکاری کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دیہاتوں میں لگائے جارہے ہر پودے کی نگہبانی کی جائے ۔ فیصد جنگلات میں کمی کے باعث ماحول کے توازن کی برقراری اور مقدار بارش میں کمی کا باعث بنتاہے۔ متحدہ کریمنگر ضلع میں 33 فیصد جنگلات کی موجودگی کے باوجود وسائل جنگلات کا حصول 0.51 ہے۔ عہدیداران ، عوامی نمائندے ، عوام باہمی تعاون کے ساتھ مواضعات میں نیچرل پارک کیلئے شجرکاری کریں۔ نیچرل پارک کے اطراف سرحد کیلئے لامبے سائز کے پودے لگائے جائیں ، نیچرل پارک کے اندرونی حصّہ میں چلنے کیلئے واکنگ ٹراک ، بیٹھنے کیلئے بنچ بنوائیں جائیں۔ مواضعات میں نیچرل پارک کیلئے اراضی کی نشاندہی کرتے ہوئے دوماہ میں تیاری کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ہریتاہارم پروگرام کیلئے وزیر گنگولاکملاکر نے منسٹر فنڈ سے 50 لاکھ منظور کئے۔ شجرکاری و پودوں کی نگہبانی ہر فرد کی سماجی ذمہ داری ہے۔ ہر فرد فرض شناسی کے ساتھ خدمات کی انجام دہی پر ہی ہریتاہارم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے۔اس اجلاس میں ضلع عہدیدار برائے دیہی ترقی وینکٹیشور راؤ ، ضلع عہدیدار برائے جنگلات آشا ، ہارٹیکلچر ڈی ڈی سرینواس ، ایم آر او سرینواس ، ایم ڈی او پون ، عوامی نمائندوں سرپنچوں ، زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سی و دیگر نے شرکت کی۔