ہریش راؤ پر لگائے گئے الزامات پر قائم ہوں : کویتا

   

ایک بیٹی کو والد کی پارٹی سے بیدخل کیا گیا، بی آر ایس کے بیشتر قائدین رابطے میں
حیدرآباد ۔ 20 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ جاگرتی کی صدر و ایم ایل سی کویتا نے کہا کہ سیاست میں جارحانہ موقف نہ اپنانے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ۔ ہریش راؤ اور سنتوش کمار کے خلاف جو الزامات عائد کرچکی ہیں وہ ان پر قائم ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ کالیشورم کے علاوہ انہیں ہریش راؤ سے دیگر مسائل پر کوئی غصہ و برہمی نہیں ہے۔ آبپاشی پر وہ 2016ء میں ہی کے ٹی آر کو الرٹ کرچکی تھی۔ راست فائلس چیف منسٹر کو پہنچنے کی اطلاع دی تھی۔ نچلے سطح سے تعلق رکھنے والی کمیٹی کی جانچ ‘منظوری کے بغیر فائلس چیف منسٹر کو پہنچ رہی تھی۔ جسٹس پی سی گھوش کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیں تو سب کچھ معلوم ہوجائے گا۔ کویتا نے کہا کہ نئی سیاسی پارٹی تشکیل دینے انہوں نے کوئی غور نہیں کیا ہے۔ سیاست میں آگے بڑھنے کوئی بھی موقع فراہم نہیںکرتے جارحانہ مظاہرہ کرکے آگے بڑھنا پڑتا ہے۔ وہ ایسی بدنصیب دختر ہیں جن کو ان کے باپ کی پارٹی سے معطل کردیا گیا ہے۔ اب وہ آزاد کچھ بھی کرسکتی ہیں۔ کے سی آر نے نئی پارٹی تشکیل دینے سے قبل سینکڑوں لوگوں سے بات کی تھی وہ بھی اسی میں مصروف ہے۔ بی آر ایس کے بیشتر قائدین ان سے رابطے میں ہیں۔ کانگریس میں شمولیت کے سوال کو مسترد کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ کانگریس کے کسی قائد نے انہیں فون نہیں کیا اور نہ وہ کسی سے رجوع ہوئی ہیں۔ تلنگانہ جاگروتی صدر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے حکم التواء کے باوجود کرناٹک حکومت الماٹی پراجکٹ کی بلندی میں اضافہ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ اس پر تلنگانہ حکومت کو سپریم کورٹ سے رجوع ہونا چاہئے۔ تلنگانہ جاگروتی بھی سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔ 2