100 بستر والے دواخانہ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا
یلاریڈی /25 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر دیرینہ خواب پورا ہونے کو ہے ۔ 100 بستروں والا جدید ٹکنالوجی سے لیس سرکاری دواخانہ کی تعمیرات کیلئے سنگ بنیاد رکھے جانے کی میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا نے اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دواخانہ کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ کی آمد متوقع ہے جو 28 مئی کو صبح 11 بجے دواخانہ کی تعمیرات کیلئے سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ ظہیرآباد رکن پارلیمان بی بی پاٹل کی اس تقریب میں شرکت متوقع ہے ۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ دواخانہ احاطہ میں 100 بستروں والے سرکاری دواخانہ کا اپنے ہاتھوں سے سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ رکن اسمبلی سریندر کی کامیاب کوششوں پر یلاریڈی مستقر پر 100 بستروں والا دواخانہ قائم ہونے جارہا ہے ۔ میونسپل چیرمین نے سنگ بنیاد تقریب کے کاموں کا اپنے قائدین کے ساتھ مل کر معائنہ کیا۔ اس موقع پر DCCB ڈائرکٹر سرینواس ریڈی زیڈ پی ٹی سی اوشا گوڑ ، کونسلر رامو ایم پی ٹی سی ، سنتوش کمار ، قائدین میں بالراج گوڑ ، ناگم سریندر ، اشوک ریڈی ، رامیا اور دوسرے موجود تھے ۔