ہریش راوت اتراکھنڈ کانگریس کے سب سے مقبول لیڈر :دھیریندر پرتاپ

   

نئی دہلی۔ اتراکھنڈ کانگریس کے نائب صدر اور ریاستی کانگریس کے سینئر ترجمان دھیریندر پرتاپ نے بتایا کہ ہریش راوت اتراکھنڈ میں کانگریس کے مقبول لیڈر ہیں اور پارٹی ان کی قیادت میں الیکشن لڑے گی اور جیت حاصل کرے گی۔ اتوار کو یہاں جاری ایک بیان میں دھیریندر پرتاپ نے بتایا کہ راوت کے پاس وسیع تجربہ ہے اور ان میں مقابلہ کرنے کی بے مثال صلاحیت ہے اور بی جے پی اتراکھنڈ میں ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے بتایا کہ دھوکے سے کانگریس کو ہرایا جا سکتا ہے لیکن عوام کی طاقت ان کے ساتھ ہے اور ریاست میں سابق وزیر اعلیٰ راوت کی لہر ہے ۔