ہرینا ونستھلی نیشنل پارک جنگلاتی کھانوں کے لیے مشہور

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : ایل بی نگر سے وجئے واڑہ جانے والی قومی شاہراہ پر آٹو نگر علاقے کو عبور کرنے کے بعد بائیں طرف ہرینا ونستھلی نیشنل پارک ہے ۔ یہ پارک کارتیکا کے مہینے میں اپنے جنگلاتی کھانوں کے لیے مشہور ہے ۔ یہ پارک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رہتا ہے ۔ داخلہ کی فیس بڑوں کے لیے 40 روپئے اور بچوں کے لیے 20 روپئے ہے ۔ سفاری کی فیس 70 روپئے ہے اور پارکنگ مفت ہے ۔ اس پارک میں بٹر فلائی پارک ، تکشترا جنگلی ، باغبانی ، پھولوں کے باغ ، مسالے کے درخت کالے ہرن ، مور ، ہرن ، بندر ، ماحولیاتی تعلیم کا مرکز موجود ہیں ۔ پارک کا رقبہ 1450 ہیکر پر موجود ہے ۔ سیاحوں کے لیے پارک 50 ایکر پر مشتمل ہے ۔ سفاری پارک 6 کلو میٹر تک ہے ۔ یہ پارک کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ایشیا میں کالے ہرن کی افزائش کا سب سے بڑا مرکز ہے ۔ اس پارک کو پیر کو بند رکھا جاتا ہے ۔ چھوٹے بچوں کے لیے یہ پارک بہترین سیاحتی مقام ہے ۔۔ ش