نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے گھر اور 21 مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے جاری ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے این ڈی ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ اروند کیجریوال کا تعلیم اور صحت کا ماڈل بہت مقبول ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے تعلیمی ماڈل پر کل نیویارک ٹائمز کے صفحہ اول پر خبر شائع ہوئی تھی آج سی بی آئی چھاپہ مارنے پہنچ گئی ہے ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ سمجھنا ہوگا کہ چھاپہ کس وقت ہو رہا ہے۔ اے اے پی پھیل رہی ہے۔ اروند کیجریوال کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔ تعلیم صحت کے ماڈل کی تعریف ہو رہی ہے۔ اخبار میں خبر شائع ہوئی اور دوسرے دن سی بی آئی کا چھاپہ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو اپنی سوچ اتنی چھوٹی رکھنی چاہیے کیا پی ایم کو خوش ہونا چاہیے۔ امریکی صدر کی اہلیہ نے تعریف کی اور آپ وزیر تعلیم کو جیل میں ڈالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ اروند کیجریوال کی مقبولیت کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔ ایک نہیں بلکہ ایک ہزار سی بی آئی کے چھاپے پڑیں نہ تعلیم صحت کا ماڈل رکے گا نہ کیجریوال رکے گا۔