ممبئی / احمد نگر /3 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے وزیر گریش مہاجن اور کانگریس کے سینئیر قائد رادھا کرشنا وکھے پاٹل نے سماجی کارکن انا ہزارے سے ملاقات کی جو اپنے آبائی وطن رالے گاؤں سدھی نے بھوک ہڑتال پر ہیں جو احمد نگر سے 240 کیلو میٹر کے فاصلے پر ہے ۔ انا ہزارے لوک پال تحریک کی علامت ہیں ۔ انہوں نے اینٹی کرپشن نگرانکار عہدیداروں کے تقرر کا مرکزی حکومت اور حکومت مہاراشٹرا سے مطالبہ کیا ہے تاکہ کاشتکاروں کے مسئلہ کی یکسوئی کی جاسکے ۔ مہاجن چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس تھے ۔ ایک مکتوب کے ساتھ ہزارے سے ملاقات کیلئے آئے تھے ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چیف منسٹر نے ان سے خواہش کی ہے کہ مرکزی بجٹ کا پہلے ہی اعلان ہوچکا ہے اور حکومت مہاراشٹرا کا بجٹ زیر غور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ غالے گاؤں سدی کا دوبارہ دورہ کریں گے اور انسداد بدعنوانی کے مجاہد سے ملاقات کریں گے ۔ ہزارے کے ترجمان شیام اساوہ نے کہا کہ مکتوب میں بھوک ہڑتال ختم کرنے کی گذارش کی گئی ہے ۔ اس کی وجہ سے انکار کردیا گیا ۔ انہوں نے یہ کہا کہ بھوک ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جبکہ مطالبات کی تکمیل کیلئے ٹھوس اقدام نہیں کئے جاتے ۔