ہش منی کیس میں ٹرمپ کی سزا روکنے سے عدالت کا انکار

   

نیویارک: نیو یارک کی اعلی ترین عدالت نے ڈونالڈٹرمپ کے ہش منی کیس میں جمعہ کو ہونے والی سزا کو روکنے سے سے انکار کر دیا ہے۔سماعت کو روکنے کے لیے منتخب صدر کے لیے امریکی سپریم کورٹ آخری ممکنہ راستہ ہے۔ان کے ڈپٹی اٹارنی، جان سوئر نے لکھا، ٹرمپ کو اب سزا دینا ایک شدید ناانصافی ہو گی۔نیو یارک کے ججوں کا کہنا ہیکہ ٹرمپ کی سزاؤں کا تعلق سرکاری اقدامات کی بجائے ذاتی معاملات سے ہے۔نیو یارک کی اعلی ترین عدالت نے جمعرات کو ڈونالڈٹرمپ کے ہش منی کیس میں آئندہ ہونے والی سزا کو روکنے سے سے انکار کر دیا ہے۔