حسن آباد /27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حسن آباد ٹاون کے مضافات میں واقع زرعی باولی پر آج دوپہر پیش آئے ایک حادثے میں 22 سالہ بی ٹیک کی طالبہ برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب ٹاون کسان لکشمن نارائنہ نے اپنی زرعی باولی پر تخم ریزی میں ہاتھ بٹانے کی غرض سے بی ٹیک کی طالبہ اپنی 22 سالہ دختر نوینا کو اپنے ساتھ لے گیا ۔ دوپہر کے کھانے کے وقفہ کے دوران نوینا نے اپنے والد کے ٹریکٹر کو ہل چلانے میں استعمال کرنے لگی کچھ دیر بعد اچانک ٹریکٹر الٹ گیا ۔ جس کے نتیجہ میں نوینا نامی طالبہ ٹریکٹر کے زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ لکشمی نارائنہ کی جانب سے ارکان خاندان کو دوستوں کو اطلاع دینے پر انہوں نے حسن آباد پولیس کو جائے حادثہ پر طلب کرتے ہوئے پروکلین کی مدد سے ٹریکٹر کو ہٹاکر نعش کو بعد پنچنامہ بغرض پوسٹ مارٹم حسن آباد دواخانہ روانہ کردیا ۔ اس ضمن میں کیس درج کرنے و تحقیقات کرنے کا سب انسپکٹر سدھاکر نے اعلان کیا ۔