واشنگٹن ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں کورونا وائرس کے ٹسٹ کی تعداد کے حوالے سے سابق خاتون اول اور ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما ہیلاری نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ تمام ماہرین نے کہا ہے کہ امریکہ میں پھر سے معمولات زندگی بحال کرنے کیلئے کورونا ٹسٹنگ کی صلاحیت کو بہت زیادہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں ٹسٹ، وائٹ ہاؤس نے مارچ کے آخر تک 27 ملین ٹسٹ کا کہا تھا لیکن گزشتہ ہفتے تک صرف 4 ملین ٹسٹ ہوئے ہیں۔