بے گناہ افراد کی گرفتاری کو لیکر مسلمانوں میں خوف
دہرادون : اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں حالات ابھی بھی کشیدہ ہیں اور کرفیو نافذ ہے۔ لوگ گھروں میں نہ صرف محصور ہیں بلکہ بے گناہ افراد کی گرفتاری کے خدشات کے تحت خوف میں مبتلا ہیں۔ بنبھول پورہ تشدد معاملہ میں پولیس نے 18 نامزد سمیت 5 ہزار نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے جس کے بعد خاص کر مسلمانوں میں خوف کا ماحول ہے۔ بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری کے خدشہ کے بعد لوگ خوفزدہ ہیں۔ تشدد میں 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پولیس اب سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ مہلوکین میں باپ، بیٹا اور انس نامی ایک 16 سالہ لڑکا شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جس نابالغ لڑکے کی موت ہوئی ہے اس کے سرپر گولی لگی تھی۔ پرتشدد واقعات میں اب تک 300 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں اور ان میں سے بیشتر پولیس اہلکار بتائے جارہے ہیں۔ نینی تال کی ضلع مجسٹریٹ وندنا سنگھ کا کہنا ہے کہ جس طرح سے پتھراؤ ہوا اور پٹرول بم پھینکے جانے کی خبریں ہیں اس سے لگتا ہیسب کچھ منصوبہ بند تھا۔
مشتعل لوگوں کے حملے سے کئی پولیس اہکار زخمی ہوئے ہیں اور ان کی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا جسے نظرانداز ن ہیں کیا جاسکتا۔