نینی تال: اتراکھنڈ میں ہلدوانی فسادات کے 55 ملزمین کو بالآخر چہارشنبہ کو ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی۔ عدالت نے سیشن کورٹ کا حکم مسترد کر دیا۔ ملزمین کی جانب سے سیشن کورٹ کے اس حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس میں ان کی ضمانت اس سال 24 مئی کو مسترد کر دی گئی تھی اور ان کی تحویل میں توسیع کی گئی۔ ان درخواستوں کی سماعت جسٹس منوج کمار تیواری اور جسٹس پنکج پروہت کی ڈبل بنچ میں ہوئی۔ بنچ نے 24 اگست کو اس معاملے کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ آج بنچ نے اپنا فیصلہ جاری کیا۔ ملزمین کی جانب سے کہا گیا کہ پولیس 90 دنوں کے اندر سیشن کورٹ میں ان کیخلاف چارج شیٹ داخل کرنے میں ناکام رہی ۔