بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ علاقائی و بین الاقوامی پلیٹ فورم پر ترکیہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اور چین اس کردار کی حمایت کرتا ہے۔روزنامہ گلوبل ٹائمز کے مطابق کل اپنے دورہ ترکیہ کے دوران وزیر خارجہ وانگ نے وزیر خارجہ خاقان فیدان کے ساتھ ملاقات کی اور کہا ہے کہ چین ،دو طرفہ اسٹریٹجک اعتماد و تعاون کی مضبوطی کے لئے، ترک حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔فیدان کے ساتھ ملاقات میں وانگ نے کہا ہے کہ ” چین، علاقائی و بین الاقوامی سطح پر ترکیہ کے اہم کردارکی حمایت کرتا ہیاور کسی بھی خارجہ قوّت کی طرف سے ترکیہ کے داخلہ معاملات میں مداخلت کے خلاف ہے”۔انہوں نے کہا ہے کہ ترقی پاتی منڈی کی اقتصادیات اور ترقی پذیر بڑی قوموں کے نمائندوں کی حیثیت سے ترکیہ اور چین جامع مشترکہ مفادات اور بڑے پیمانے پر باہمی تعاون کی صلاحیت رکھتے ہیں۔وانگ نے کہا ہے کہ چین اور ترکیہ کا انرجی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو جاری رکھنا ضروری ہے۔ چین، ترکیہ سے زیادہ معیاری مصنوعات درآمد کرنے، دونوں ملکوں کی باہمی تجارت میں مقامی کرنسی کا استعمال کرنے اور ترکیہ میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے مزید چینی فرموں کی حوصلہ افزائی کرنے کا خواہش مند ہے۔