کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اتوار کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر کہا کہ برطانوی راج کے خلاف گاندھی جی کی لڑائی کی طرح ہی کانگریس تفرقہ پسندی نظریہ کے خلاف لڑائی لڑرہی ہے،کرناٹک کے شہر میسور میں راہل گاندھی نے کہا کہ یہ لڑائی ایک ایسے نظریے کے خلاف ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں گزشتہ آٹھ سالوں سے ہماری محنت سے حاصل کی گئی آزادی کو زک پہنچائی گئی ہے اور جس میں عدم مساوات اور تفرقہ پسندی سوچ کا غلبہ ہے۔