ہم جلد از جلد انتخابات کے خواہاں :فتحی باش آغا

   

طرابلس : مشرقی لیبیا میں واقع توبروق کی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے وزیر اعظم منتخب کیے جانے والے فتحی باش آغا نے ملک کو اقتصادی، سیاسی اور سلامتی کے مسائل سے نجات دلانے والے روڈ میپ سے رائے عامہ کو آگاہی کرائی ہے۔باش آغا نے کہا کہ ”ایک دہائی کے افراتفری کے بعد، وہ ایسے اقدامات اٹھائیں گے جو ملک کو انتخابات کی طرف لے جائیں گے اور جلد از جلد صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے لیے کام کریں گے”۔باش آغا نے بتایا کہ علاوہ ازیں انتخابات کے لیے لازمی اقدامات اٹھائے جائینگے، ٹائم لائنز اور تیکنیکی امور پر کام کرنے والے ” رائے دہندگان اور انتخابی امور اعلی رابطہ کاری دفتر” کو قائم کریں گے۔