دبئی۔ کنگس الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہول نے چینائی سوپرکنگس کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں دس وکٹ کی شکست کے بعدکے کہا کہ ان کی ٹیم منصوبوں کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کرسکی۔راہول نے کہا کہ مسلسل کئی میچ میں شکست ملنا کافی افسوسناک ہے ۔ ہمیں مسلسل کوشش کرکے بہتر طریقہ سے واپسی کرنی ہوگی۔ ہم کہاں غلطی کررہے ہیں اس میں کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے ۔ ہم اپنے منصوبوں کو اچھی طرح سے نافذ نہیں کرپارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر فاف اور واٹسن کے وکٹ نہیں لیں گے تو ظاہر ہے کہ ہمیں جدوجہدکرنی ہوگی۔ جب آپ سات آٹھ رن فی اوور دیتے ہیں تو میچ میں جارحانہ ہوکر وکٹ کے لئے جاسکتے ہیں لیکن ہم شروعات میں دس رن فی اوور دے رہے تھے اس لئے جارحانہ ہونا مشکل ہے ۔ ہمارے تمام کھلاڑی کافی پیشہ ورہیں اورامید ہے کہ ہم جلد واپسی کریں گے ۔