ہم جنس شادی معاملے کے خلاف جمعیت علمائے ہند سپریم کورٹ پہنچی، فریق بنانے کا کیا مطالبہ

   

نئی دہلی:ملک میں ہم جنس شادی کو تسلیم کرنے کے حوالے سے جاری بحث میں جمعیت علمائے ہند بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔ جمعیت نے ہم جنس شادی کو تسلیم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے، جس میں جمعیت نے اس معاملے میں فریق بننے کا مطالبہ کیا ہے۔ بتا دیں کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے کو سماعت کے لیے پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے پاس بھیج دیا ہے۔ آئینی بنچ 18 اپریل سے اس معاملے کی سماعت کرے گا۔