تونیسیا، 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) منیر بتور جو کھلے عام ہم جنس پرست ہونے کا اظہار کرتا ہے، اُس نے تیونس میں صدر کے عہدہ کیلئے اپنی مہم شروع کردی ہے اور کہا کہ وہ عرب دنیا میں اس منصب کیلئے مسابقت کرنے والا پہلا ہم جنس پرست شخص ہے۔وہ پیشہ کے اعتبار سے وکیل اور تیونس کی لبرل پارٹی کا ممبر ہے۔
