نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے میئر کے عہدے کے لیے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ شیلی اوبرائے کا نام عام آدمی پارٹی نے طے کر لیا ہے۔ ساتھ ہی ڈپٹی میئر کے امیدوار عالی محمد اقبال ہوں گے۔ اس کے علاوہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان میں امل ملک، رویندر کور، موہنی جنوال اور ساریکا چودھری ہوں گے حال ہی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے میونسپل کارپوریشن کی پہلی میٹنگ 6 جنوری 2023 کو بلانے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ اس کے بعد دہلی میونسپل کارپوریشن نے کہا تھا کہ میئر، ڈپٹی میئر اور ایوان کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چھ ارکان کے عہدوں کے لیے انتخابات 6 جنوری کو دہلی میونسپل کارپوریشن کی پہلی میٹنگ میں ہوں گے۔