ہم روس سے منصفانہ شکل میں مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہتے ہیں: یوکرین

   

کیف : یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے کہا ہے کہ ہم روس سے مذاکرات جاری رکھنے کیخواہاں ہیں۔ ژنہوا کی خبر کے مطابق،چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ گوانگ ڑو شہر میں ملاقات کے دوران اس بات کا اظہار کیا گیا۔بات چیت میں چینی وزیر خارجہ نے روس اور یوکرین سے مطالبہ کیا کہ دونوں ملک اپنے تعلقات کو بہتر طریقے سے فروغ دینے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ چین اور یوکرین دوست ملک ہیں جن کے درمیان ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے اسٹریٹیجک اشتراک سازی قائم ہے جن کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ اس موقع پر یوکرینی وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ ہم روس سے مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں جو کہ منصفانہ اور امن مقاصد کے تحت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے قیام میں چین کا کردار مثبت اور مخلصانہ ہے،یوکرین اور چین محض دو اسٹریٹجک اتحادی ہی نہیں بلکہ اہم تجارتی ساجھے دار بھی ہیں۔کولیبیا نے مزید کہا کہ یوکرین “ون چائنا” کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے، دونوں ملکوں کے مابین اقتصادیات،تجارت اور زرعات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔روس۔یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد یہ یوکرینی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ چین ہے جو کہ جمعہ تک جاری رہے گا۔