ہم نے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند نہیں کیاور ہم اسرائیلی مال کا بائیکاٹ بھی نہیں کریں گے

   

برلن : جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ ہم نے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔شولز نے دارالحکومت برلن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں داخلہ و خارجہ معاملات پر بیانات جاری کئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کیا ہے اور اس فراہمی کو روکنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ لیکن ہر اسلحے کی فراہمی کا ہم صورتحال کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں۔اسرائیلی مال کے بائیکاٹ کی طلب کے جواب میں اولاف شولز نے کہا ہے کہ میری حکومت، اسرائیلی مال اور خدمات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔ سچ پوچھیں تو میں اس نوعیت کے مطالبات کو نہایت مکروہ سمجھتا ہوں۔