ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کیا : روہت

   

آکلینڈ۔ 8 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کو ٹوئنٹی ۔ 20 سیریز کے دوسرے مقابلے میں سات وکٹ سے شکست دینے کے بعد ہندستانی کپتان روہت شرما نے اپنے بیٹسمین اور گیند بازوں کی تعریف کی ہے ۔جمعہ کو میچ جیتنے کے بعد روہت نے کہاکہ یہ دیکھ کر کافی خوشی ہوئی کہ ہم نے بہترین گیند بازی کی اور ہم بیٹ کے ساتھ بھی اچھے سے کھیلے ۔ ہمارے حق میں بہت سی چیزیں گئیں۔ ہمارے کھیل میں بھی معیار تھا، لیکن ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھنے کے بعد آج اپنے منصوبوں کو بہتر طریقے سے نافذ کیا۔ہندستان نے چہارشنبہ کو ویلنگٹن میں ابتدائی ٹوئنٹی ۔ 20 بین الاقوامی میچ میں رنز کے لحاظ سے سب سے بڑی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا لیکن مہمانوں نے دوسرے میچ میں بھی اسی ٹیم کے ساتھ اترنے کا فیصلہ کیاکپتان روہت نے قیادت کرتے ہوئے 29 گیند میں 50 رنز بنا کر شاندار اننگز کھیلی۔ روہت نے میچ کے بعد کہاکہ یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے ایسی گیند بازی کی اور ہم نے بیاٹ سے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ہماری ٹیم میں بہترین کھلاڑی ہیں لیکن ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق لینے کے بعد آج اپنی منصوبہ بندی پر بہتر عمل کیا انھوں نے کہاکہ ہم نے جو غلطیاں کیں، انہیں سمجھنا بہت اہم تھا ۔