ہم نے دفعہ 370کی تائید کی تاکہ کشمیر و لداخ میں ترقی ہوسکے، پاکستان ہندوستانی مسلمانوں کی فکر چھوڑدیں: مولانا محمود مدنی کی سوئزرلینڈ میں پریس کانفرنس

,

   

جنیوا(سوئزلینڈ): ہندوستان کے علماء اور یوروپ پارلیمنٹ کے ارکان نے مشترکہ طورپر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔یہ پریس کانفرنس جینوا پریس کلب میں منعقد کی گئی تھی۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے مسئلہ پر کافی گرما گرم بات چیت ہوئی۔اس موقع اے این آئی سے بات کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ہم نے کشمیر سے دفعہ 370 منسوخ کرنے کی مودی حکومت کی تائید و حمایت کی ہے تاکہ کشمیر اور لداخ کی ترقی ہوسکے۔ مولانا محمود مدنی نے کہا کہ

2008ء میں میں نے پاکستان کے اس وقت کے صدر پرویز مشرف سے کہا تھاکہ وہ اپنے ملک کے مسلمانو ں کی فکر کریں بھارت کے مسلمانو ں کی فکر نہ کریں اور آج دوبار ہ میں یہی بات پاکستان سے کہتا ہوں۔

YouTube video

انہوں نے پاکستان سے کہا کہ وہ ہندوستانی مسلمانوں کااستعمال بند کردیں۔ درگاہ اجمیر شریف کے خادم جناب سید سلمان چشتی نے کہا کہ کشمیر ہمارے ملک کا اٹوٹ حصہ ہے۔ کشمیر ہمارے ملک کا حصہ ہے اورہمیں اس کے لئے کوئی صفائی دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پر ہمیں فخر ہے۔کشمیری بھی ہمارے ملک سے محبت کرتے ہیں۔ سلمان چشتی نے کہا کہ جب کشمیر میں برف گرتی ہے تو کشمیر کے کئی لوگ اجمیر میں آکر رہتے ہیں۔ اس موقع پر مولانا محمود مدنی کے علاوہ اجمیر درگاہ خواجہ غریب نواز ؒکے خادم سید سلمان چشتی‘ سابق یوروپ پارلیمنٹ کے رکن چارلیس ٹانوک‘ رکن پارلیمنٹ یوروپ فلویو کے علاوہ دیگر معززین شامل تھے۔