ہم نے چھوٹی چھوٹی چیزوں کو درست کیا:دھونی

   

دبئی۔ چینائی سوپرکنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کنگس الیون پنجاب کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں دس وکٹ کی کامیابی کے بعد کہا کہ انہوں نے چھوٹی چھوٹی چیزوں کو درست کیا۔ ہمیں بیٹنگ میں جس شروعات کی ضرورت تھی، اسی طرح کی شروعات ہم نے کی۔ یہاں تجربہ کافی اہمیت رکھتا ہے ۔ یہاں صرف جارحانہ ہونا کافی نہیں ہے ۔ واٹسن نیٹ پرگیند کو کااچھی طرح سے ہٹ کررہے تھے ۔ آپ کو صرف پچ پراس دہرانا ہوتا ہے ۔ آپ ٹیم کے آگے آکرکردارکرتے ہیں۔ وہ بولروںکو اپنے لیپ شاٹ سے گمراہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلیمنگ جس احترام کے حقدار ہیں، وہ احترام انہیں نہیں مل پاتا ہے ۔ ایسانہیں ہے کہ ٹیم کے انتخاب پر میرے اور فلیمنگ کے مابین بحث نہیں ہوئی ہے لیکن یہ بات ہمارے اور ان کے درمیان ہی رہتی ہے ۔ بولروں نے منصوبہ کے مطابق اچھی بولنگ کی۔