ہم پانچ فیصد مسلم ریزرویشن کے خلاف ہیں:سابق وزیر اعلیٰ فڈنویس

,

   

ممبئی: مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اتوار کے روز کہا کہ ان کی پارٹی بی جے پی مہا وکاس آگاڈی (ایم وی اے) حکومت کی تجویز کردہ مسلمانوں کے لئے 5 فیصد ریزرویشن کی مخالفت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ”ہم مسلم ریزرویشن یا کسی بھی ریزرویشن کی مخالفت کرتے ہیں جو مذہب کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں۔

کوئی بھی ریزرویشن جو آئین کے منافی ہے اس کی مخالفت کی ضروری ہے۔ مذہب کی بنیاد پر مسلم ریزرویشن دی جارہا ہے۔ لہذا ہم اس ریزرویشن کی مخالفت کریں گے کیونکہ یہ آئین مخالف ہے۔ ہم کسی بھی ایسی چیز کی حمایت نہیں کریں گے جو آئین مخالف ہو۔

مہا وکاس آگاڈی حکومت نے ریاست میں مسلمانوں کو 5 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ریزرویشن کا مطالبہ کئی سالوں سے زیربحث تھا۔

31 جنوری کو مہاراشٹر کے وزیر اور کانگریس کے رہنما اسلم شیخ نے کہا تھا کہ ریاستی حکومت جلد ہی مسلم تحفظات لائے گی کیونکہ یہ اتحاد حکومت کے مشترکہ کم سے کم پروگرام کا ایک حصہ تھا۔

مسٹر شیخ نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا تھا کہ “ایم وی اے حکومت جلد ہی مسلم ریزرویشن لائے گی کیونکہ یہ عظیم اتحاد کے مشترکہ کم سے کم پروگرام کا ایک حصہ ہے۔

شیوسینا ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور کانگریس نے مہاراشٹر میں سینا کے سربراہ ادھاو ٹھاکرے کی سربراہی میں مخلوط حکومت تشکیل دی تھی۔