پالن پور: وزیر اعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کو بناسکانٹھا میں کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لئے ہم ترقی یافتہ گجرات بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ یہاں گجراتی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آج گجرات کا یوم تاسیس ہے ۔ یہ دن ہم سب کے لیے نئی قراردادوں اور نئی توانائی کا دن ہے ۔ اس لیے اس بار یکم مئی کو ہم عہد کریں کہ ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لیے ہم ترقی یافتہ گجرات بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ سب نے مجھے 2014 میں دہلی بھیج کر ملک کی خدمت کرنے کا موقع دیا اور وہ دن یاد رکھیں جب 2014 سے پہلے حکومت تھی، ملک میں چاروں طرف دہشت گردی، گھپلے ، کرپشن کی خبریں رہتی تھیں۔ ملک مایوسی کے گڑھے میں ڈوب گیا تھا۔